• صارفین کی تعداد :
  • 1520
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

پاکستانی سکیورٹی دستوں نے طالبان شر پسندوں کے...

 

پرچم پاکستان

پاکستانی سکیورٹی دستوں نے طالبان شر پسندوں کے تین ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہےہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے زمزولہ میں کاروائی کر کے20 سے زائد طالبان شرپسندوں کو ہلاک اور متعدد کوزخمی کردیا ہے جب کہ اس حملے میں طالبان شر پسندوں کے تین ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے بتایا کہ انہوں نے جنگی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنوبی وزیرستان کے زمزولہ گڑیوم کے علاقے میں منگل کی صبح یہ تازہ کارروائی کی پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق انہیں اس علاقے میں غیرملکی شر پسندوں اور ان کے مقامی حامیوں کی موجودگی کی پیشگی اطلاع تھی جس پر انہوں نے یہ کارروائی کر کے پانچ میں سے تین ٹھکانے تباہ کر دئے ہیں پاکستانی فوج ان غیرملکیوں پرکافی عرصے سے نظر رکھی جا رہی تھی