• صارفین کی تعداد :
  • 2660
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

الہام : ایران ایٹمی پلانٹ میں تین ہزار سینٹریفیوجز نصب کرنے کا مکمل اعلان عشرہ فجر میں کرے گا

غلامحسین الهام

حکومت کے ترجمان غلامحسین الہامنے اپنی ہفتہ وار بریفنگمیں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عشرہ فجر میں ایٹمیپلانٹ میں تین ہزار سینٹی فیوجز نصب کرنے کا مکمل اعلان کیا جائے گا انھوں نے کہا کہایٹمی ایندھن کی تیاری تکمیل کے مراحل میں ہےجس کے لئے تین ہزار یا اس سے زائد سینٹیفیوجز کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ایرانکا مقصد اپنی صنعتی ضروریات کو پورا کرنا ہے اور اسکا یہ پروگرام جلد ہی مکمل ہو جائے گا جس کا اعلان اگلے مہینے تککر دیا جائے گا الہامنے مہر کے نامہ نگار کےسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسروں کو خطرناک بتا رہا ہے جبکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ امریکہ سب سے خطرناک ہے اور دنیا کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ امریکہ کی غلط پالیسیوں کیطرف سے لاحق ہےالہام نے کہا کہ امریکہنے انسانیت اور بشریت سے اس کا آرام اور سکون سلب کرلیا ہے جس کی فلسطین ، افغانستان اور عراق واضح مثالیں ہیں انھوں نے کہا کہ حقیقت امر یہ ہے کہ امریکہ دنیا میں دہشت گردی کو نہ صرہوا دے رہا ہےبلکہ  دہشت گردوں کی مالی مدد بھی کررہا ہے انھوں نے کہا کہ امریکی حکام بالخصوص بش کے اندر انسانیت ، اخلاقاورعدالت نامکی کوئی چیز نہیں ہےالہام نے عراق کے شہر اربیل میں ایران کے قونصل خانے پر امریکی فوجیوں کے حملے اور سفارتکاروں کے اغوا کو اعلانیہ دہشت گردی قراردیا انھوں نے کہا کہ عراقی حکام ایرانی سفارتکاروں کوبے گناہ قراردےرہے ہیں اور امریکہ نےان کو اغوا کررکھا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ دہشت گرد بھی ہے اور دہشت گردوں کا ہمنوا بھی ہے