• صارفین کی تعداد :
  • 1436
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

قطری وزیر خارجہ : ایران خلیجی ممالک کا دوست اور خطے میں اہم ملک ہے

 

کره زمین
 

قطر کے وزیر خارجہ شیخ حمد بن جبر آل ثانی   نے اپنے اٹلی کے ہم منصب ماسیمو ڈالما : کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو مشرق وسطی کے بارے میں حکمت عملی اختیار کرنے سے پہلے علاقائی ممالک کے ساتھ مشورہ کرنا چاہیے کیونکہ ان کی سیاست کے اثرات براہ راست علاقائی ممالک پر پڑتے ہیں قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ حالات بہت خطرنا ک ہوتے جارہے ہیں اور علاقائی ممالک کو اس وقت ہوشیاری اور درایت کے ساتھ کام کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ عراقی شیعوں اور سنیوں کو ایک دوسرے سے دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور دونوں مکاتب فکر کے علماء اور دانشوروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس خلاء کو پر کرنے کی کوشش کریں قطری وزیر خارجہ نے ایران کے بارے میں کہا کہ ایران ، خلیجی ممالک کا قریبی دوست و برادر اور خطے کا ایک اہم ملک ہے انھوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام جیسا کہ ایرنی کہتے ہیں پر امن مقاصد کے لئے ہے اور اگر کسی قسم کے شکوک و شبہات ہیں تو ان کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے اور مذاکرات کے علاوہ اگر کوئی راستہ اختیار کیا گیا تو ایسا تیل کو آگ لگانے کے مترادف ہوگا