• صارفین کی تعداد :
  • 1495
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

لاریجانی نے سعودی عرب کے بادشاہ سے ملاقات...

 

لاریجانی

لاریجانی نے سعودی عرب کے بادشاہ سے ملاقات کی ہے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی نے سعودی عرب کے بادشاہ امیر عبداللہ سے ریاض میں ملاقات کی اور دو طرفہ روابط اور ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں مذاکرات کئے ہیں اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل ، سعودی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری شاہزادہ بندر بن سلطان  اور سعودی عرب میں ایران کے سفیر سید محمد حسینی کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے مذاکرت کے بعد مذاکرات میں شریک افراد نے شاہ عبد اللہ کی میزبانی میں ان کے ساتھ کھانا تناول کیا  سعودی عرب کی خبررساں ایجنسی نے اس خبر کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں