• صارفین کی تعداد :
  • 1474
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

رائس : ایرانی قونصل خانے پر حملے کا حکم صدر بش نے دیا تھا

کره زمین

امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا ہے کہ عراق کے شہر اربیل میں ایرانی قونصل خانے پر حملے اور ایرانی سفارتکاروں کو اغوا کرنےکا حکم امریکی صدر جارج بش نے دیا تھا رائس نے کہا کہ بش کئی مہینوں سے عراق میں ایرانی مراکز پر حملے کی فکر میں تھے رائس نے کہا کہ یہ اقدام عراق میں ایرانی مداخلت کے جواب میں کیا گیا ہے واضح رہے کہ جمعرات کے دن امریکی فوج نے اربیل میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کرکے عملے کے پانچ افراد کو اغوا کرلیا تھا اور قونصل خانے کے سامان کو بھی نقصان پہنچایا تھا امریکی الزامات کو ایران نے پہلے ہی مسترد کردیا ہے کیونکہ عراقی حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے عراق کے معاملات میں ایران کی مداخلت کوئی شواہد موجود نہیں ہیں