• صارفین کی تعداد :
  • 1608
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

رائس : یورینیم افزودگی معطل کرنے کے بعد متکی سے ملاقات کرونگی

نقشه جهان

امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عراق میں مداخلت کررہا ہے کہا کہ اگر ایران یورینیم کی افزودگی کو معطل کردے تو ایران کے بارے میں امریکی سیاست میں تبدیلی ممکن ہے اور وہ کہیں بھی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے آمادہ ہے رائس نے کہا کہ ایران کو اپنا ایٹمی پروگرام عالمی برادری کی درخواست کی روشنی میں ترک کرنا چاہیے رائس نے کہا کہ عالمی برادری کو اپنے مقصد تک پہنچنے کے لئے ایران پر دباؤ جاری رکھنا چاہیے رائس نے کہا کہ ایران ، لبنان ، عراق اور فلسطین کے عوام کی امریکی اہداف کے خلاف مدد کررہا ہے امرکی وزیر خارجہ نے اسی قسم کے بے بنیاد الزامات شام پر بھی عائد کئے ہیں