• صارفین کی تعداد :
  • 1396
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

احمدی نژاد :سامراجی طاقتیں انسان کو الہی اور معنوی قدروں سے دور کررہی ہیں

احمدی نژاد

صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے تہران میں ایک علمی ثقافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامراجی طاقتیں انسان کو الہی اور معنوی اہداف و مقاصد سے دور کررہی ہیں  صدر احمدی نژاد نے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے دوسرے ممالک کو پسماندہ رکھنے کے لئے ثقافتی منصوبے بنا رکھے ہیں صدر نے کہا کہ سامراجی طاقتیں اپنے مذموم مقاصد کے لئے اربوں ڈالر خرچ کررہی ہیں انھوں نے کہا کہ وہ ہم سے ہماری اسلامی ثقافت کو لوٹنا چاہتے ہیں اور ہم پر اپنی ثقافت کو تھونپنا چاہتے ہیں    ۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں ولایت و امامت ،عشق و خود اعتمادی کا اعلیٰ ترین ہدف ہے اور تاریخ میں ہمیشہ موجود رہا ہے انہوں نے کہا آج ہم ثقافتی لحاظ سے لڑائی میں مشغول ہیں اور ہماری ترقی کی واحد راہ اپنی تہذيب و ثقافت کو آگے بڑھانا اوراسے برائیوں سے دور رکھنا اور غیروں کے حملے سے محفوظ رکھنا ہے