• صارفین کی تعداد :
  • 1634
  • 1/10/2008
  • تاريخ :

حسینی : امریکہ اب تک اسرائیل کے خلاف سکیورٹی کونسل کی ساٹھ سے زائد قراردادوں کو ویٹو کرچکاہے

کره زمین

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد علی حسینی نے کہاہے کہ امریکہ ایسے وقت میں مشرق وسطیٰ کے علاقے میں امن قائم کرنے کی بات کررہا ہے کہ جب اس نے اسرائیل کے خلاف جو علاقے میں بد امنی کا مظہر ہے ، ساٹھ سے زائد قراردادوں کو ویٹو کیا ہے ۔محمد علی حسینی نے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف 5+1 گروپ کی حالیہ قرارداد کو غیرقانونی اور غیر معتبر قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد ایسے وقت میں پاس کی گئی کہ جب ایران کو این پی ٹی معاہدے کے مطابق ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کا حق حاصل ہے