• صارفین کی تعداد :
  • 3954
  • 1/1/2008
  • تاريخ :

حیا جزوِ ایمان ہے

نیایش

فرزند!حیا بہترین صفت اور محبوب ترین عادت ہے۔ اسے دنیا و آخرت دونوں میں ممدوح قرار دیا گیا ہے۔

روایت میں ہے کہ حیا جزوِ ایمان ہے۔ حیا اور ایمان لازم و ملزوم ہیں۔ حیا اگر ختم ہوجائے گی تو ایمان بھی چلا جائے گا۔جس میں چار چیزیں پائی جائیں گی وہ سر تا پا گناہ میں بھی ہوگا تو پروردگار اسے بخش دے گا:

۱. صداقت۔

۲.  حیا۔

۳.  حسنِ اخلاق۔

۴.  شکر یا امانت۔