• صارفین کی تعداد :
  • 8164
  • 12/17/2007
  • تاريخ :

دائمي قبض کے علاج ميں سبزيوں اور پھلوں کا استعمال زيادہ مفيد

مرکبات و سبزيجات

سبزيوں اور پھلوں کا زيادہ استعمال دائمي قبض سے نجات ميں مفيد ثابت ہوتا ہے۔ يہ بات ايک جديد طبي تحقيق ميں بتائي گئي۔ تحقيق کے مطابق قبض کے مريضوں ميں سے 80 فيصد لوگوں کو يہ مرض ساري عمر لاحق رہتا ہے۔ امريکن سوسائٹي آف کولون اينڈ ريکٹيل سرجنز نے اپني تحقيق ميں کہا ہے کہ قبض کے مريضوں کي ايک بڑي تعداد کو دواؤں کي بجائے قدرتي غذاؤں سے ٹھيک کيا گيا۔ ان غذاؤں ميں پاني اور مشروبات کا زيادہ استعمال، چوکر ملا آٹا، ريشے دار غذائيں، سبزياں اور پھل شامل ہيں۔ ان غذاؤں سے جہاں خون ميں کوليسٹرول کي سطح کم ہوتي ہے وہاں سرطان کے خطرات بھي کم ہوجاتے ہيں۔