• صارفین کی تعداد :
  • 256
  • 1/23/2018 4:06:00 PM
  • تاريخ :

ایران اور پاکستان کا ٹرین سروس کے ذریعے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے سیاحتی شعبے میں مشترکہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مسافر ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے.

 
ایران اور پاکستان کا ٹرین سروس کے ذریعے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے پر اتفاق


یہ بات ایران کی جنوب مشرقی ریلوے اتھارٹی کے سربراہ 'مجید ارجونی' نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

مجید ارجونی پاکستانی ریلوے حکام کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ پر مذاکرات کے لئے اسلام آباد کے دورے پر تھے. ان کی قیادت میں ایرانی ریلوے وفد دونوں ممالک کی مشترکہ ریلوے ٹرانسپورٹیشن کمیٹی کی دو روزہ نشست میں شرکت کی.

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مسافر ٹرین کے اجرا سے دونوں ممالک کے زائرین اور سیاحوں کی آمد و رفت میں آسانی ہوگی.

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین سروس کی بحالی سے پاکستانی زائرین کے ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے لئے سفر کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور زاہدان کے ریلوے حکام کے درمیان تعمیری مذاکرات طے پاگئے اور اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک ٹرین کے ذریعے سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کے لئے اپنے اپنے ممالک کے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں گے.

مجید ارجونی نے مزید کہا کہ بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے 1959ء کے معاہدے کی تجدید بھی زیر بحث آئی جیس کی پیشکش ایرانی وفد نے کی تھی.

ایرانی ریلوے حکام نے پاکستانی وزیر ریلوے اور دیگر سنیئر حکام کے دورہ ایران کی دعوت دی اور پاکستانی وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پہلے فرصت پر ایران کا دورہ کیا جائے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کی طرف سے ایک دائمی نمائندہ تفتان سرحد پر موجود رہیں گے جس کا مقصد ریلوے معاملات اور ایرانی سے متعلق مسائل کی نگرانی کرنا ہے.

منبع: ارنا نیوز ایجنسی