• صارفین کی تعداد :
  • 966
  • 10/15/2017
  • تاريخ :

توکل کے بعد سب سے اعلیٰ مقام صبر و رضا کا ہے

شبستان نیوز : شکرگزاری بندگی کے خاص اوصاف میں سے ہے کہ جس تک امام حسین علیہ السلام پہنچے۔ امام حسین علیہ السلام نے اسی بات پر خدا کا شکر ادا کیا کہ جس مرتبے پر اس نے انہیں فائز کیا ہے اور وہ اس قابل ہوئے کہ انسانیت کی بلند ترین چوٹی پر پہنچ سکیں اور پوری بنی نوع انسانیت کے لیے نمونہ بن سکیں۔

توکل کے بعد سب سے اعلیٰ مقام صبر و رضا کا ہے


شبستان  نیوز  ایجنسی  کے  نمائندے  کی  رپورٹ:

حوزہ  علمیہ  میں  شعبہ  جوابات  شبھات  اور  شعبہ  تاریخ  و  سیرت  کے  ڈین  حجت  الاسلام  امیر  علی  حسنلو  نے  اپنی  ایک  تحریر  میں  واقعہ  کربلا  میں  موجود  افراد  خصوصا  حضرت  زینب  سلام  اللہ  علیہا  کے  صبر  و  تحمل  کی  وضاحت  کی۔

انہوں  نے  کہا  کہ  ایمان  کے  درجات  و  مراتب  ہیں ۔  ایمان  کا  ایک  مرتبہ  یہ  کہ  وہ  انسان  کی  زبان  کی  حد  تک  رہتا  ہے۔  اکثر  لوگوں  کا  ایمان  اسی  درجے  پر  اٹک  کر  رہ  جاتا  ہے۔ لہٰذا ایسے افراد کی زندگی میں ایمان کے اثرات بھی نظر نہیں آتے۔ ایسا ایمان انسان کو کسی بھی قسم کی مصیبت سے نجات نہیں دے سکتا۔ لہٰذا ایسے افراد زندگی کے میدان میں خداوند کی طرف سے بہت کم امتحان میں مبتلا ہوتے ہیں۔ یہ ایمان نجات نہیں دے سکتا۔ اور نہ ہی انسانی زندگی میں کسی قسم کی تبدیلی لا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایمان کا ایک درجہ وہ ہے جو انسانی زندگی پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ لہٰذا کہا جا سکتا ہے کہ بندگان خدا ایمان کے لحاظ سے تقسیم ہوتے ہیں۔ البتہ خدا کے نزدیک سب سے برتر وہی ہے جو متقی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ توکل  کے  بعد  سب  سے  اعلیٰ  مقام  صبر  و  رضا  کا  ہے۔