• صارفین کی تعداد :
  • 169
  • 10/15/2017
  • تاريخ :

«غلام حسین ابراہیمی دینانی» کی تالیف «اسماء و صفات حق تبارک و تعالی»

شبستان نیوز : «غلام حسین ابراہیمی دینانی» کی تالیف «اسماء و صفات حق تبارک و تعالی» خداوند کریم کے اسماء و صفات کی وضاحت کرتی ہے۔ اس کتاب کو حتماً پڑھنا چاہیے۔

 
«غلام حسین ابراہیمی دینانی» کی تالیف «اسماء و صفات حق تبارک و تعالی»

شبستان نیوز ایجنسی : خداوند عالم کے اسماء و صفات ایک ایسا اہم اور باعظمت مسئلہ ہے کہ جس کی طرف صاحبانِ معرفت اور سیر و سلوک کی منازل طے کرنے والے عارفوں کی توجہ انتہائی ضروری ہے۔

اس کتاب کے مؤلف ایران میں حکمت و فلسفہ اسلامی کے برجستہ اساتید میں سے ہیں۔ ان کی موجودہ کتاب ان کی ان تحقیقات کا ماحصل ہے جو انہوں نے پچیس سال پہلے انجمن حکمت و فلسفہ میں تقریریں کرنے کے لیے کی تھیں۔  ان کے بہت سے احباب کی طرف سے اس بحث کا تقاضا کیا گیا تھا جس کی بدولت انہوں  نے اسے قبول کیا اور اس پر کام کا آغاز کیا۔

اسماء و صفات الٰہی کا مسئلہ وہ فکری اور علمی مسئلہ ہے جو کافی عرصے سے شیعہ کلام، فلسفہ اور عرفان کے علماء کا موردِ بحث رہا ہے اور اس مسئلے میں بہت سے نظریات پائے جاتے ہیں۔  اس کتاب میں مؤلف کا اصلی ہدف ان نظریات اور آراء کی وضاحت کرنے کے بعد ان کی جانچ پڑتال  کرنا  ہے تا کہ وہ ان نظریات میں اختلاف کی اصل حقیقت تک پہنچ سکیں۔

اس کتاب میں جن مسائل کی طرف مؤلف کی خصوصی توجہ رہی ہے ان میں سے ایک، مشہور شیعہ عارف اور معرفتی روایات کے شارح قاضی سعید قمی ہیں جن کے اسماء و صفات کے نظریے کو اس کتاب میں بیان کیا گیا ہے اور یہ اس کتاب کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت ہے۔