• صارفین کی تعداد :
  • 1074
  • 9/28/2017
  • تاريخ :

امام حسین(ع) کےراستے پرحرکت کا مقصد اللہ تعالیٰ کے لیےخالص ہونا ہے

امام حسین(ع) کےراستے پرحرکت کا مقصد اللہ تعالیٰ کے لیےخالص ہونا ہے

 

خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ قم کے استاد نےحسینی ہونے کے راستےکی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ انسان کو جوکام بھی کرنا چاہیے وہ قرب الہی کے لیے ہونا چاہیے اوراگراس طرح ہوجائے تواس کا عمل خالص ہوجائے گا۔

 

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی ماندگاری نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں عزاداری کے پروگرام سےعاشورا کے دروس کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنے ہرعمل میں سب سے پہلے اللہ کی رضا کو مدنظررکھا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ انسان جو کام بھی دیتا ہےاسے قرب الہی کے لیے انجام دینا چاہیےاگراس طرح ہوجائے تو اس کا عمل  خالص ہوجائے گا لیکن اگراس کا عمل اپنی تبلیغ کے لیے ہوتو ریاکاری کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔

حوزہ علمیہ قم کےاستاد نے شہداء کےمقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہداء امام حسین علیہ السلام کے دسترخوان پرتشریف فرما ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے موجودہ معاشرے کی ایک مشکل یہ ہےکہ لوگوں کا شہداء سے ارتباط بہت کم ہوکررہ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ

شہدا کا ہدف اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا تھا یہاں تک کہ دفاع مقدس کے بعض شہداء اپنی شہادت سے قبل اپنی نشانیوں کو دورپھینک دیتے تھے تاکہ گمنام باقی رہیں۔

حجۃ الاسلام ماندگاری نےآخرمیں والدین کےاحترام کی مراعات کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نے والدین کے احترام کا حکم دیا ہے اوراسلامی دستورات کے مطابق انسان اپنے والدین کے سامنے اف تک بھی کہنے کا حق نہیں رکھتا ہے۔