• صارفین کی تعداد :
  • 691
  • 9/18/2017
  • تاريخ :

اسرائیل پرحزب اللہ کی فتح کی سالگرہ پر ایرانی حکام کے مبارکبادی کے پیغامات

اسرائیل پرحزب اللہ کی فتح کی سالگرہ پر ایرانی حکام کے مبارکبادی کے پیغامات

 

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات اور بیان میں لبنان کی تنیتیس روزہ جنگ میں اسرائیل پر حزب اللہ کی فتح کی سالگرہ کی مناسبت سے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور حزب اللہ کےسربراہ سید حسن نصراللہ نیز لبنانی عوام کو مبارکبادپیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے لبنانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام میں کہاکہ بلاشبہہ یہ قابل فخر کامیابی جو خداوندعالم کے لطف و کرم ، لبنانی عوام اور حکام کے اتحاد اور حزب اللہ کے جوانوں کی شجاعت و بہادری اور فداکاری کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے امت اسلامیہ کی سربلندی اور افتخار کا با‏عث اور غاصب صیہونی حکومت کی مایوسی کا سبب بنی ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکرنے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام بھی اپنے تہنیتی پیغام میں ان کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی اور حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جانبازوں اور جیالوں کی فداکاریوں سے نصیب ہوئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے بھی لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے وحدت بخش کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ استقامتی محاذ کی حالیہ کامیابیاں داعش کی نابودی کی خوشخبری سنارہی ہیں۔

انہوں نے العہد نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کے دوران تینتیس روزہ جنگ میں لبنانی عوام، حکومت اور حزب اللہ کی کامیابی کی گیارہویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوہزار چھے میں اسلامی مزاحمتی تحریک نے اپنے جوانوں کے ایمان اور جذبہ شہادت پر بھروسہ کرکے صیہونی حکومت کی فوج کے ناقابل شکست ہونے کے جھوٹے بھرم کو خاک میں ملادیا اور ثابت کردیا کہ امت اسلامیہ جب بھی ارادہ کرے گی وہ ایمان اور جہاد کی مدد سے دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور فوج کو بھی شکست دے سکتی ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ دوہزار چھے کی تینتیس روزہ جنگ میں حزب اللہ کی کامیابی سے فلسطینی گروہوں خاص طور پر غزہ میں فلسطینیوں کو بہت زیادہ حوصلہ ملا ہے۔

انہوں نے شام میں دہشت گردوں کی شکست میں حزب اللہ کے کردار کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام اور عرب دنیا میں حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے صیہونی حکومت اور اس کے ایجنٹوں کو سیخ پا کردیا ہے۔

انہوں نے زور دے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمتی تحریکوں اور ان ملکوں کی بھرپور حمایت کرے گا جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات اور بیان میں لبنان کی تنیتیس روزہ جنگ میں اسرائیل پر حزب اللہ کی فتح کی سالگرہ کی مناسبت سے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور حزب اللہ کےسربراہ سید حسن نصراللہ نیز لبنانی عوام کو مبارکبادپیش کی ہے۔