• صارفین کی تعداد :
  • 283
  • 9/18/2017
  • تاريخ :

 

امام زمانہ(ع) کےساتھیوں کی منفرد خصوصیات

امام زماں کی ساتھیوں کی منفرد خصوصیات

 

خبررساں ایجنسی شبستان: بتحقیق حضرت صاحب الامرعلیہ السلام کےساتھیوں کو ان کےلیے محفوظ رکھا گیا ہے؛ اگرتمام لوگ ختم ہوجائیں تو اللہ تعالیٰ ان کے ساتھیوں کوان تک پہنچائے گا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق قرآن مجید سورہ مبارکہ مائدہ کی آیت نمبر۵۴ میں فرماتا ہے:

«يا أَيُّهَا الَّذينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْکُمْ عَنْ دينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَ يُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَي الْمُؤْمِنينَ أَعِزَّةٍ عَلَي الْکافِرينَ يُجاهِدُونَ في‏ سَبيلِ اللَّهِ وَ لا يَخافُونَ لَوْمَةَ لائِمٍ ذلِکَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتيهِ مَنْ يَشاءُ وَ اللَّهُ واسِعٌ عَليمٌ) اے ایمان والو تم میں سےجو بھی اپنے دین سےپھرجائےتواللہ بہت جلد ایسے لوگوں کو پیدا کرے گا جن سے اللہ محبت کرتا ہوگا اوروہ اللہ سےمحبت کرتے ہوں گے،مومنین کے ساتھ نرمی سے اورکافروں کے ساتھ سختی سے پیش آنے والےہوں گے، راہ خدا میں جہاد کریں گے اورکسی ملامت کرنے والےکی ملامت سے نہیں ڈریں گے، یہ اللہ کا فضل ہےوہ جسے چاہتا ہےعطا کرتا ہے اوراللہ بری وسعت والا ،بڑا علم والا ہے۔ 

امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: بتحقیق حضرت صاحب الامرعلیہ السلام کے ساتھیوں کو ان کےلیےمحفوظ رکھا گیا ہے؛ اگرتمام لوگ ختم ہوجائیں تو اللہ تعالیٰ ان کے ساتھیوں کوان تک پہنچائے گا۔ اوریہ وہی لوگ کہ جن کے بارے میں اللہ نے فرمایا ہے: اگریہ اس کا انکارکردیں تو بتحقیق ہم ایک ایسے گروہ کو ان پرمسلط کردیں گےکہ جو اس کا انکارنہیں کریں گےاوریہ وہی لوگ ہیں کہ جن کے بارے میں اللہ نے فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ عنقریب ایک ایسا گروہ لائے گا کہ جن سے وہ محبت کرتا ہے اوروہ بھی اس سےمحبت کرتے ہوں گے، وہ مومنین کے سامنے خاضع اورکافروں کے ساتھ  سختی سے پیش آئیں گے۔

الغیبة ، نعمانی، ص316 

حجۃ الاسلام قرائتی کی کتاب(پرتوی از آیہ ھای مہدوی) سے اقتباس