• صارفین کی تعداد :
  • 2680
  • 1/7/2017
  • تاريخ :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی مؤمن اور انقلابی جوانوں کی حمایت پر تاکید

 

انقلابی جوانوں کی حمایت پر تاکید

 

  رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شریف یونیورسٹی کے بعض ممتاز اساتذہ ، اعلی اہلکاروں اور میڈلز حاصل کرنے والے محققین اور طلباء سے ملاقات میں فرمایا: میں مؤمن اور انقلابی جوانوں کی حمایت کرتا ہوں اور یونیورسٹی کے حکام کو بھی مؤمن اور انقلابی جوانوں کی حمایت کی بھر پور سفارش کرتا ہوں۔

مہرخبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شریف یونیورسٹی کے بعض ممتاز اساتذہ ، اعلی اہلکاروں اور میڈلز حاصل کرنے والے محققین  اور طلباء سے ملاقات میں فرمایا: میں مؤمن اور انقلابی جوانوں کی حمایت کرتا ہوں اور یونیورسٹی کے حکام کو بھی مؤمن اور انقلابی جوانوں کی حمایت کی بھر پور سفارش کرتا ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمارے ملک کو اچھے اور مؤمن جوان عطا کئے ہیں اور ہمارے جوانوں کو بھی اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ان کے اندر ملک اور قوم کی خدمت کا جذبہ پیدا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک میں جاری علمی تحریک اور علمی پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ملک میں علمی تحریک میں سست روی پیدا نہیں ہونی چاہیے بلکہ علمی پیشرفت برق رفتاری کے ساتھ جاری رہنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے میڈلز حاصل کرنے والے جوانوں اور محققین کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ان میڈلز کی معنوی قدر و قیمت ان کی مادی قدر و قیمت سے کہیں زيادہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مؤمن اور انقلابی ہونے کے ساتھ علمی پیشرفت کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: میں آپ کی طرف سے ہدیہ کئے گئے  ان میڈلز کو قبول کرنے کے بعد آپ کو ہی واپس کرتا ہوں اور آپ کی علمی ترقی اور پیشرفت پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عالمی سطح پر امریکہ کی طرف سے جاری بحرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج امریکی ہتھیاروں کے ذریعہ علاقہ میں قتل عام جاری ہے اور انسانوں کے بےرحمانہ قتل عام کے پیچھے امریکی کمپنیاں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی گذشتہ 150 سال میں علمی پیشرفت میں مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں کو اہم  قراردیتے ہوئے فرمایا: البتہ امریکیوں نے اس سے صرف مادی جہت میں استفادہ کیا ہے لیکن اگر ہم اپنے اندرونی وسائل سے استفادہ کریں اور مقاومتی اور مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں پر عمل کریں تو ہم ملک کو مادی اور معنوی اعتبار سے ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔