• صارفین کی تعداد :
  • 6442
  • 1/7/2017
  • تاريخ :

امریکہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک

امریکہ میں فائرنگ

 

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 5 لاشوں اور 9 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ فائرنگ کا واقعہ ٹرمنل 2 کے بیگج ایریا میں پیش آیا تاہم حملہ آوروں کی اس مقام پر اسلحے کے ساتھ موجودگی کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔