• صارفین کی تعداد :
  • 7084
  • 12/12/2016
  • تاريخ :

نائیجیریا میں چرچ کی چھت گرنے سے 160 افراد ہلاک

نائیجیریا میں چرچ کی چھت گر گئی

نائیجیریا کی ریاست اکوا ابم میں چرچ کی چھت گرنے سے کم از کم 160 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کی ریاست اکوا ابم میں چرچ کی چھت گرنے سے کم از کم 160 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ نائیجیریا کی ریاست اکوا ابم کے ایک چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی کہ عمارت کی چھت اچانک نیچے آ گری جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر کم از کم 160 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ واقعہ کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ نائیجیرین میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت گورنر اکواابوم بھی چرچ میں موجود تھے، تاہم وہ محفوظ رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چرچ کی عمارت زیر تعمیر تھی۔