• صارفین کی تعداد :
  • 8619
  • 11/20/2016
  • تاريخ :

اربعین کی تکریم وتعظیم (حصّہ چہارم )

امام حسين عليہ السلام

زیارت اربعین ہر مؤمن کی نشانی
مؤمن کی ایک نشانی اربعین کے روز زیارت امام حسین علیہ السلام ہے۔ جیسا کہ اشارہ ہوا امام حسن عسکری علیہ السلام سے روایت ہوئی ہے کہ مؤمن کی پانچ نشانیاں ہیں: شب و روز کے دوران 51 رکعات نماز واجب و نماز مستحب، زیارت اربعین (روز اربعین زیارت امام حسین علیہ السلام)، دائیں ہاتھ کی انگلی میں انگشتری پہننا، سجدے کے وقت پیشانی خاک پر رکھنا اور نماز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم بلند آواز سے تلاوت کرنا» چنانچہ بزرگان دین نے زیارت اربعین کو شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے فرائض میں گردانا ہے۔
اس روز زیارت امام حسین علیہ السلام کی کیفیت
یہ زیارت ہے جو شیخ طوسی نے تہذیب اور مصباح میں نقل کی صفوان جمّال سے جنہوں نے کہا ہے:
میری مولا امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ زیارت اربعین اس وقت پڑھو جب دن چڑھ گیا ہو اور پڑھو :
اَلسَّلامُ عَلى وَلِىِّ اللَّهِ وَ حَبیبِهِ ؛
سلام ہو ولی خدا اور حبیب خدا پر
اَلسَّلامُ عَلى خَلیلِ اللَّهِ وَ نَجیبِهِ ؛
سلام ہو خلیل خدا اور اللہ کے نجیب بندے پر
اَلسَّلامُ عَلى صَفِىِّ اللَّهِ وَابْنِ صَفِیِّهِ
سلام ہو اللہ کی برگزیدہ ہستی پر اور اس کی برگزیدہ ہستی کے فرزند پر
اَلسَّلامُ عَلىَ الْحُسَیْنِ الْمَظْلُومِ الشَّهیدِ
سلام ہو  حسین مظلوم و شہید پر
اَلسَّلامُ على اَسیرِ الْکرُباتِ وَ قَتیلِ الْعَبَراتِ
سلام ہو اس ہستی پر جو مصائب میں گھر گئی اور رواں آنسؤوں کے مقتول پر
اَللّهُمَّ اِنّى اَشْهَدُ اَنَّهُ وَلِیُّک وَابْنُ وَلِیِّک وَ صَفِیُّک وَابْنُ صَفِیِّک الْفاَّئِزُ
بارخدایا! میں سچی گواہی دیتا ہوں کہ امام حسین علیہ السلام تیرے ولی اور تیرے ولی کے فرزند ہیں اور تیرے برگزیدہ بندے اور برگزیدہ بندے کے فرزند ہیں جو کامیاب ہوئے۔
بِکرامَتِک کرَمْتَهُ بِالشَّهادَةِ وَ حَبَوْتَهُ بِالسَّعادَةِ وَاَجْتَبَیْتَهُ بِطیبِ الْوِلادَةِ
تو نے اپنی کرامت سے ان کی تکریم کی اور ان کو تو نے شہادت کے عوض گرامی اور عزیر و محبوب بنایا اور سعادت کے لئے مخصوص کردیا اور ان کو پاک پیدا کیا (جاری ہے )