• صارفین کی تعداد :
  • 7182
  • 11/13/2016
  • تاريخ :

چین کا پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا

چین کا پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا

پاکستانی فوج کی سخت سکیورٹی میں پاک ،چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت چین کا 50 ٹرکوں پر مشتمل پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی سخت سکیورٹی میں پاک ،چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت چین کا 50 ٹرکوں پر مشتمل پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 50 ٹرکوں پر مشتمل چین کا پہلا تجارتی قافلہ سی پیک روٹ کے ذریعے گوادر پہنچ گیا ہے۔ چین کے تجارتی قافلے کو پاک فوج کی سخت سکیورٹی میں خنجراب سے گوادر پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت پاکستان نے گوادر پورٹ کی انتظامی ذمہ داریاں چین کے سپرد کر دی ہیں اور چین اپنی درآمدات اور برآمدات گوادر پورٹ ک ذریعے ہی کرے گا۔