• صارفین کی تعداد :
  • 7130
  • 11/13/2016
  • تاريخ :

پاکستان میں درگاہ شاہ نورانی پر حملہ

پاکستان میں درگاہ شاہ نورانی پر حملہ

 پاکستان میں سرگرم خونخوار وہابی دہشت گردوں نے شیعہ مسلمانوں کی عبادگاہوں کی بے حرمتی کے بعد سنی مسلمانوں کے مقدس مقامات اور عبادتگاہوں کو نشانہ بنانا بھی شروع کردیا ہے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں وہابی دہشت گردوں نے درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کرکے 50 سے زائد سنی اور شیعہ زائرین کو ہلاک اور 100 سے زائد کو زخمی کر دیا ہے ہلاک اور زخمیوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم خونخوار وہابی دہشت گردوں نے  شیعہ مسلمانوں کی عبادگاہوں کی بے حرمتی کے بعد سنی مسلمانوں کے مقدس مقامات اور عبادتگاہوں کو نشانہ بنانا بھی شروع کردیا ہے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں وہابی دہشت گردوں نے درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کرکے 50 سے زائد سنی اور شیعہ زائرین کو ہلاک اور 100 سے زائد کو زخمی کریدا ہے ہلاک اور زخمیوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ ۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق درگاہ شاہ نورانی میں سالانہ عرس جاری تھا کہ اس دوران مزار کے احاطے میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے، دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمی و جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ انچارج ایدھی لسبیلہ حلیم لاسی نے دھما کے کے نتیجے میں 50 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے جب کہ دھماکے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہیں، دھماکے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد مزار میں افراتفری مچ گئی اور بھگدڑسے بھی کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے فوری بعد ضلع بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور دیگر شہروں سے ڈاکٹرز اور ایمبولینسز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ درگاہ شاہ نورانی میں دھمال کے وقت دھماکے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی مرکزی حکومت وہابی دہشت گردوں کو بچآنے اور انیھں تحفظ فراہم کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہی ہے وہابی دہشت گرد پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں اور وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی آشکارا حمایت حاصل ہے۔ پاکستانی حکومت نے وہابی دہشت گردوں کے حامیون، سرپرستوں اور سہولتکاروں کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہین کی جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔