• صارفین کی تعداد :
  • 6925
  • 11/1/2016
  • تاريخ :

سید حسن نصر اللہ کی لبنانی صدر میشل عون کو مبارک باد

سید حسن نصر اللہ کی لبنانی صدر میشل عون کو مبارک بادسید حسن نصر اللہ کی لبنانی صدر میشل عون کو مبارک باد

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے میشل عون کو لبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی  نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ  نے میشل عون کو لبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سید حسن نصر اللہ  نے میشل عون کو ٹیلیفون کرکے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ واضح رہے کہ لبنانی پارلیمنٹ نے ڈھائی سال تک صدارتی عہدہ خالی رہنے کے بعد بالآخر حزب اللہ لبنان کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار میشل عون کو لبنان کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق میشل عون  کو لبنان کی  پارلیمنٹ کی پہلے دور کی  ووٹنگ میں 127 میں سے 83 نمائندوں  نے ووٹ دیا  جبکہ دوسرے مرحلے میں میشل عون نے 127 ووٹوں میں سے 84 ووٹ  حاصل کرلئے حالانکہ دوسرے مرحلے میں صرف  65 ووٹوں سے بھی  وہ صدر منتخب ہو سکتے تھے ۔  میشل عون کی کامیابی کو حزب اللہ لبنان کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔