• صارفین کی تعداد :
  • 7096
  • 10/29/2016
  • تاريخ :

لائن آف کنٹرول پر گذشتہ دو روز میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی


ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے درمیان دوسرے روز بھی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ دو روو میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی  فورسز کے درمیان دوسرے روز بھی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ دو روو میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایل او سی پر انڈین فورسز کی فائرنگ سے جمعے کے روز مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ سے دیگر 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے مطابق  ایل او سی پر نکیال اور تتہ پانی کے سیکٹرز میں بھارتی فورسز نے جمعے کے روز بھی پاکستانی آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اب تک 3 افراد ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں 25 سالہ صائمہ، 7 سالہ آمنہ اور 50 سالہ عبدالطیف شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 10 سالہ الیزا، 55 سالہ صدیقی، 14 سالہ نائلہ الیاس، 25 سالہ شازیہ اکبر، 36 سالہ شاہین اختر اور نذر حسین شامل ہیں۔ واضح  رہے کہ گذشتہ روز ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں احمد دین، نور محمد اور عبدالمجید نامی افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دیگر 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔