• صارفین کی تعداد :
  • 2890
  • 10/16/2016
  • تاريخ :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں عزاداری 

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں عزاداری

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا اصحاب کی یاد میں عزاداری کے سلسلے کی آخری مجلس منعقد ہوئی ،جس میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ صدر حسن روحانی اور اسپیکر لاریجانی نے شرکت کی۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں  حسینیہ امام خمینی (رہ) میں  رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا اصحاب کی یاد میں عزاداری کے سلسلے کی آخری مجلس منعقد ہوئی ،جس میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ صدر حسن روحانی اور اسپیکر لاریجانی نے شرکت کی۔
مجلس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین حسینی قمی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنی امیہ کے مظالم اور ان کے اخلاقی اور فکری انحطاط نے اسلام اور مسلم معاشرے کو تباہ و برباد کردیا لیکن اس خوفناک دور میں حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے دعا اور اللہ تعالی سے راز و نیاز کے ذریعہ  اسلامی کی حقیقی شمع کو روشن کئے رکھا اور واقعہ عاشورا کو زندہ رکھنے میں امام سجاد نے دعا اور مناجات کا سہارا لیا۔ مجلس عزا میں جناب سماواتی اور انسانی  نے نوحہ خوانی اور مصائب پیش کئے۔