• صارفین کی تعداد :
  • 3124
  • 10/8/2016
  • تاريخ :

امریکہ پر چشم امید نہ رکھنے اور اس سے خوفزدہ نہ ہونے پر تاکید

امریکہ پر چشم امید نہ رکھنے اور اس سے خوفزدہ نہ ہونے پر تاکید

 اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے امریکہ کے مقابلے میں بعض افراد کے حائف ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پر نہ امید رکھنی جاہیے اور نہ ہی اس سے خوفزدہ ہونا چاہیےبلکہ امریکہ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ  نے امریکہ کے مقابلے میں بعض افراد کے حائف ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پر نہ امید رکھنی جاہیے اور نہ ہی اس سے خوفزدہ ہونا چاہیےبلکہ امریکہ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بعض افراد امریکہ سے اتنے خائف ہیں کہ وہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات پر عمل کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ بعض کمزور اسلامی ممالک پر امریکہ نے اپنا تسلط قائم کررکھا ہے اورامریکہ  ان اسلامی ممالک کے حکمرانوں  کا رخ جس طرف موڑتا ہے ان کا رخ اسی طرف مڑ جاتا ہے بعض ممالک امریکہ سے اتنا ڈرتے ہیں کہ اس کی ایک دھمکی کے سامنے مکمل طور پر تسلیم ہو جاتے ہیں۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں پر عمل کرکے ملک کو اقتصادی لحاظ سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی آل سعود پر لعنت کرے جنھوں نے اس سال ایرانی حجاج کو حج بیت اللہ سے محروم کیا آل سعود امریکی اور اسراغیلی ایجنٹ ہیں ، وہ بڑے شیطان سے بہت ڈرتے ہیں اور بڑے شیطان کے احکامات پر عمل کرکے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں ، آل سعود ،  اسلام و مسلمانوں کے لئے ذلت و رسوائی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منی کے حادثے کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا منی کا حادثہ آل سعود کی نااہلی اور خیانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔