• صارفین کی تعداد :
  • 3617
  • 9/24/2016
  • تاريخ :

ہندوستان کا پاکستان کي سرحد پر فوجي نقل و حرکت ميں اضافہ‎

پاک بھارت کشیدگی

ہندوستان نے کشمير کے اگلے مورچوں پر تازہ کمک اور اسلحہ بارود پہنچانے کاکام شروع کر ديا ہے اور پاکستان کے ساتھ سرحد پر فوجي نقل و حرکت ميں بھي اضافہ کر ديا ہے ۔
مہر خبررساں ايجنسي نے بي بي سي کے حوالے سے قنل کيا ہے کہ ہندوستان نے کشمير کے اگلے مورچوں پر تازہ کمک اور اسلحہ بارود پہنچانے کاکام شروع کر ديا ہے اور پاکستان کے ساتھ سرحد پر فوجي نقل و حرکت ميں بھي اضافہ کر ديا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کي طرف سے  بوفرز توپوں اور 105 درمياني رينج کي دوسري توپوں کو اوڑي کے چڑي ميدان، موہرا اور بونيار ميں نصب کيا جا رہا ہے،بھارتي وزير اعظم نريندر مودي نے زيادہ وقت ملٹري آپريشن روم ميں گزارا جہاں وہ لائن آف کنٹرول پر فوج کي نقل و حرکت کي تازہ ترين صورت حال کا جائزہ ليتے رہے۔
ذرائع کے مطابق کشمير ميں ہندوستاني فوج نے کئي جگہوں پر بھاري اور درميانے درجے کے ہتھيار اگلے مورچوں پر پہنچانا شروع کر ديے ہيں ، جمعرات کو بھارتي وزير اعظم نريندر مودي نے زيادہ وقت ملٹري آپريشن روم ميں گزارا جہاں وہ لائن آف کنٹرول پر فوج کي نقل و حرکت کي تازہ ترين صورت حال کا جائزہ ليتے رہے۔
اوڑي سيکٹر ميں فوجي کيمپ پر ہوئے شدت پسند حملے کے بعد بھارتي فوج کي نقل و حرکت ميں اضافے کي خبريں موصول ہو رہي ہيں جبکہ دوسري طرف پاکستان کي فضائيہ نے ملک کے شمالي حصے کي فضائي حدود اور موٹر ويزے کو بند کر کے جنگي مشقيں مکمل کر لي ہيں۔