• صارفین کی تعداد :
  • 3606
  • 9/7/2016
  • تاريخ :

عمران خان کا 24 ستمبر کو رائے ونڈ کي طرف مارچ کا اعلان

24 ستمبر کو رائے ونڈ کی طرف مارچ کا اعلان


پاکستان کي سياسي جماعت تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچي ميں عوامي جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 24 ستمبر کو رائے ونڈ کي طرف مارچ کا اعلان کيا ہے۔
مہر خبررساں ايجنسي نے ڈان کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ پاکستان کي سياسي جماعت تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچي ميں عوامي جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 24 ستمبر کو رائے ونڈ کي طرف مارچ کا اعلان کيا ہے کراچي کے نشتر پارک ميں پي ٹي آئي کے عوامي جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پوري قوم کو مل کر وزيراعظم نواز شريف سے کرپشن پر جواب لينا ہو گا اور ساتھ ہي تجويز بھي دي کہ کرپشن ٹھيک کرنے کيلئے پہلے اداروں کو ٹھيک کرنا ہو گا۔