ميجر جنرل سليماني کا دورہ حلب
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کي قدس بريگيڈ کے کمانڈر ميجر جنرل سليماني نے شام کے صوبہ حلب کا دورہ کيا ہے جہاں انھوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاري لڑائي کا قريب سے مشاہدہ کيا اور اسلامي تنظيم نجباء کے رضاکاروں کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کي۔
مہر خبررساں ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق اسلامي مزآحمتي تنظيم نجباء کا کہنا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کي قدس بريگيڈ کے کمانڈر ميجر جنرل سليماني نے شام کے صوبہ حلب کا دورہ کيا ہے جہاں انھوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاري لڑائي کا قريب سے مشاہدہ کيا اور اسلامي تنظيم نجباء کے رضاکاروں کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کي۔ اطلاعات کے مطابق ميجر جنرل سليماني عراق اور شام ميں ايران کے سرکاري نمائندے اور اعلي فوجي مشير ہيں جو عراق اور شام کا سفر کرتے رہتے ہيں۔ ميجر جنرل سليماني نے حلب کے دورے کے دوران وہاں جاري لڑائي کي تازہ ترين صورتحال کا جائزہ ليا اور اسلامي تنظيم نجباء کے اہلکاروں کو موقع پر ہدايات جاري کيں۔