• صارفین کی تعداد :
  • 545
  • 8/28/2016
  • تاريخ :

امريکہ کے کھوکھلے وعدوں پر خوشحال نہيں ہونا چاہيے/دشمن کي سازشيں اس کي شکست کا مظہر

دشمن کی سازشیں اس کی شکست کا مظہر


سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کي بحريہ کے سربراہ نے امريکہ کے کھوکھلے اور جھوٹے وعدوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن آج اسلامي نظام کے اقتدار کے سامنے ضعف اور کمزوري محسوس کر رہا ہے دشمن کي سازشيں اس کي شکست کا مظہر ہيں ہميں اس کے کھوکھلے اور جھوٹے وعدوں پر خوشحال نہيں ہونا چاہيے۔
مہر خبررساں ايجنسي کي اردو سروس کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کي بحريہ کے سربراہ جنرل علي فدوي نے امريکہ کے کھوکھلے اور جھوٹے وعدوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن آج اسلامي نظام کے اقتدار کے سامنے ضعف اور کمزوري محسوس کر رہا ہے دشمن کي سازشيں اس کي شکست کا مظہر ہيں ہميں اس کے کھوکھلے اور جھوٹے وعدوں پر خوشحال نہيں ہونا چاہيے۔
جنرل فدوي نے اراک ميں سامراج کے حلاف منعقدہ ايک تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ گذشتہ 37 سال سے اسلامي جمہوريہ ايران نے امريکہ اور اس کے اتحاديوں پر ثابت کر ديا ہے کہ  ايران اللہ تعالي کي مدد، رہبر معظم کي حکمت عملي  اور قوم کي حمايت کي بدولت ان کے دباو کے مقابلے ميں پوري طاقت اور قدرت کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہےگا ہميں امريکہ کے جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں پر دل خوش نہيں کرنا چاہيے
۔ امريکہ جب اپنے آپ کو کمزور اور انقلاب اسلامي کو طاقتور سمجھتا ہے تو وہ مختلف قسم کي مکاريوں اور دھوکہ بازيوں کا سہارا ليتا ہے اور يہ صورتحال ايران اور امريکہ کے درميان بدستور باقي ہے اور ہميں امريکہ کي مسکراہٹ اور اس کے جھوٹے وعدوں پر اعتماد نہيں کرنا چاہيے۔
جنرل فدوي نے کہا کہ امريکہ تمام ممالک کو اپني قدرت کے دائرے ميں لاکر ان کے وسائل سے سو استفادہ  کرتا ہے اور ايران واحد ملک ہے جو امريکہ کے تسلط کو رد کر رہا ہے ايران اور امريکہ کے درميان جنگ در حقيقت حق و باطل کے درميان جنگ ہے اور اللہ تعالي کے فرمان کے مطابق حق و باطل کبھي  متحد نہيں ہو سکتے۔