• صارفین کی تعداد :
  • 1299
  • 8/19/2016
  • تاريخ :

اسامہ بن لادن کے بيٹے کي امريکہ سے نجات کے لئے سعودي عرب کي بادشاہت کےخاتمہ پر تاکيد

اسامہ بن لادن کے بیٹے کی امریکہ سے نجات کے لئے سعودی عرب کی بادشاہت کےخاتمہ پر تاکید


اسامہ بن لادن کے بيٹے حمزہ بن لادن نے سعودي عرب کے عوام پر زور ديا ہے کہ وہ سعودي عرب کي امريکہ نواز بادشاہت کے خاتمہ کے لئے جدو جہد کريں اور امريکہ کے شر سے نجات حاصل کرنے کے لئے امريکہ سے وابستہ عرب بادشاہتوں کا مکمل طور پر خاتمہ کر ديں۔
مہر خبررساں ايجنسي نے اے ايف پي کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ اسامہ بن لادن کے بيٹے حمزہ بن لادن نے سعودي عرب کے عوام  پر زور ديا ہے کہ وہ سعودي عرب کي امريکہ نواز بادشاہت کے خاتمہ کے لئے جدو جہد  کريں اور امريکہ کے شر سے نجات  حاصل کرنے کے لئے امريکہ سے وابستہ عرب بادشاہتوں کا مکمل طور پر خاتمہ کر ديں۔
اطلاعات کے مطابق  دہشت گرد تنظيم القاعدہ کے باني رہنما اسامہ بن لادن کے بيٹے حمزہ بن لادن نے اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سعودي عوام کو 'امريکي غلامي' سے نجات حاصل کرنے کي تجويز ديتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ سعودي عرب کي ہادشاہت کا خاتمہ کر ديں' اطلاعات کے مطابق  حمزہ بن لادن نے اپنے حاليہ آڈيو پيغام ميں سعودي عوام پر يمن ميں قائم القاعدہ کے جزيرہ نما عرب گروپ (اے کيو اے پي) ميں شموليت کيلئے زور ديا تاکہ وہ جنگ کيلئے 'ضروري تجربہ حاصل کر سکيں'القاعدہ کے سعودي اور يمني گروپوں نے 2009 ميں مذکورہ تنظيم کي بنياد ڈالي تھي جسے بعد ازاں امريکہ نے سب سے زيادہ خطر ناک گروپ قرار دے ديا ۔ واضح رہے کہ 2011 ميں امريکي کمانڈوز نے پاکستان کے علاقے ايبٹ آباد ميں ا?پريشن کرکے اسامہ بن لادن کو ہلاک کر ديا تھا، امريکہ کي جانب سے اسامہ بن لادن کے گروپ القاعدہ پر 11 ستمبر 2001 ميں نيويارک کے ورلڈ ٹريڈ سينٹر کو تباہ کرنے کا الزام عائد کيا جاتا ہےاسامہ بن لادن کي ہلاکت کے تقريبا 5 سال مکمل ہونے پر ماہرين کے مطابق القاعدہ کے موجودہ امير ايمن الظوہراي کے مقابلے ميں حمزہ بن لادن تنظيم کے اراکين ميں نماياں مقام حاصل کرتے جا رہے ہيں۔