• صارفین کی تعداد :
  • 1367
  • 8/11/2016
  • تاريخ :

صدر اوبامہ اور ہيلري کلنٹن داعش دہشت گرد تنظيم کے اصلي باني

صدر اوبامہ اور ہیلری کلنٹن داعش دہشت گرد تنظیم کے اصلی بانی

امريکي صدارتي اميدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امريکي صدر باراک اوبامہ وہابي دہشت گرد تنظيم داعش کے اصلي باني جبکہ ہيلري کلنٹن شريک باني ہيں۔

مہر خبررساں ايجنسي نے ايسوسي ايٹڈ پريس کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ امريکي صدارتي اميدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امريکي صدر باراک اوبامہ وہابي دہشت گرد  تنظيم داعش کے اصلي باني جبکہ ہيلري کلنٹن شريک باني ہيں۔ رياست فلوريڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈيل ميں ايک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ريپبلکن پارٹي کے صدارتي اميدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ باراک اوبامہ داعش کے باني اور ہيلري کلنٹن ان کي شريک باني ہيں۔  ٹرمپ نے امريکي صدر کا پورا نام 3 بار دہراتے ہوئے کہا کہ باراک اوبامہ کي عزت کي وجہ بہت سے اہم اور مثبت پہلو ہيں ليکن وہ وہابي دہشت گرد تنظيم داعش کے باني بھي ہيں جب کہ ہيلري کلنٹن کي غلط پاليسيوں کي بدولت عراق ميں سياسي قوتيں کمزور ہوئيں اور وہابي دہشت گرد تنظيم کوسر اٹھانے کا بھرپور موقع ملا اس لئے کلنٹن داعش کي شريک باني ہيں واضح رہے کہ داعش کي تشکيل ميں امريکہ ، سعودي عرب اور اسرائيل کا ہاتھ ہے جبکہ ان ممالک کو ترکي ، امارات اور قطر کي بھي حمايت حاصل رہي ہے امريکي اتحادي ممالک کا داعش کي تشکيل اور اسے ہتھيار فراہم کرنے ميں اہم کردار رہا ہے اور يہ وہ حقائق ہيں جو بتدريج سامنے آ رہے ہيں۔