• صارفین کی تعداد :
  • 1029
  • 8/7/2016
  • تاريخ :

جنرل راحيل شريف کا کوئي رشتہ دار يرغماليوں ميں شامل نہيں

جنرل راحیل شریف کا کوئی رشتہ دار یرغمالیوں میں شامل نہیں


پاکستاني فوج کے ترجمان نے، افغانستان ميں طالبان کي جانب سے يرغمال بنائے گئے ہيلي کاپٹر کے عملے ميں پاکستاني آرمي چيف جنرل راحيل شريف کے داماد کے شامل ہونے کے دعووں کي ترديد کر دي ہے۔
مہر خبررساں ايجنسي نے ڈان کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ پاکستاني  فوج کے ترجمان نے، افغانستان ميں طالبان کي جانب سے يرغمال بنائے گئے ہيلي کاپٹر کے عملے ميں پاکستاني آرمي چيف جنرل راحيل شريف کے داماد کے شامل ہونے کے دعووں کي ترديد کردي ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئي ايس پي آر) کے ڈائريکٹر جنرل ليفٹيننٹ جنرل عاصم سليم باجوہ نے ٹوئٹ کے ذريعے ان خبروں کو بے بنياد قرار ديتے ہوئے وضاحت کي کہ ’ان افواہوں ميں کوئي صداقت نہيں اور آرمي چيف کا کوئي رشتہ دار افغانستان ميں يرغمال نہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہيلي کاپٹر کے عملے کي شناخت سے متعلق افواہيں پھيلائي جا رہي ہيں۔ عاصم سليم باجوہ نے مزيد کہا کہ ’تمام يرغماليوں کي جانيں قيمتي ہيں اور ان کي بحفاظت واپسي کے ليے ہر ممکن کوشش کي جارہي ہے۔ واضح رہے کہ  دو روز قبل  پنجاب حکومت کے ہيلي کاپٹر ايم آئي 17 نے افغانستان کے صوبے لوگر ميں کريش لينڈنگ کي تھي، جس کے بعد طالبان نے اس ميں سوار عملے کے 7 ارکان کو يرغمال بنا کر ہيلي کاپٹر کو آگ لگا دي تھي۔