• صارفین کی تعداد :
  • 532
  • 7/27/2016
  • تاريخ :

ايران اور پاکستان کا مشترکہ اعلاميہ ميں دہشت گردي کے خلاف تعاون پر اتفاق

ایران اور پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ میں دہشت گردی کے خلاف تعاون پر اتفاق


اسلامي جمہوريہ ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري علي شمخاني اور پاکستاني قومي سلامي کے مشير ناصر خان جنجوعہ نے تہران ميں ايک مشترکہ اعلاميہ ميں باہمي تعلقات کو فروغ دينے اور دہشت گردي کے خلاف مشترکہ تعاون کو موثر بنانے پر اتفاق کيا ہے۔

مہر خبررساں ايجنسي کي اردو سروس کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري علي شمخاني  اور پاکستاني قومي سلامي کے مشير ناصر خان جنجوعہ نے تہران ميں ايک مشترکہ اعلاميہ ميں باہمي تعلقات کو فروغ دينے اور دہشت گردي کے خلاف تعاون کو موثر بنانے پر اتفاق کيا ہے۔ پاکستان کي قومي سلامتي کے مشير تہران کے تين روزے دورے پر تھے جہاں انھوں نے ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري علي شمخاني کے علاوہ ايران کے ديگر  اعلي حکام کے ساتھ  بھي ملاقات اور گفتگو کي۔ پاکستان کي قومي سلامتي کے مشير ناصر خان جنجوعہ اور ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري نے ايک مشترکہ بيانيہ جاري کيا ہے جس ميں ايران اور پاکستان نے باہمي تعاون کو فروغ دينے پر تاکيد کي ہے اور دونون ممالک نے دشمنوں کي سازشوں کو ناکام بنانے پر اتفاق کيا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ايران کي  اعلي قومي سلامتي کونسل کے سيکرٹري علي شمخاني نے پاکستان کي قومي سلامتي کے مشير ناصر جنجوعہ سے ہونے والي اہم ملاقات ميں واضح الفاظ ميں کہا ہے کہ دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں دونوں ممالک متحد ہوں گے۔ ان کا يہ بھي کہنا تھا کہ کچھ ممالک دہشت گردوں کو تيار کرکے ايران اور پاکستان کي مشترکہ سرحد پر بدامني پھيلا کر دونوں ممالک کے درميان تعلقات خراب کرنا چاہتے ہيں۔ علي شمخاني کا مزيد کہنا تھا کہ دونوں ہمسايوں کو منشيات کي سمگلنگ اور انسانوں اور ہتھياروں کي ٹريفکنگ کرنے والے گروہوں کے خلاف بھي مل کر کارروائي کرني چاہيے۔

اس موقع پر پاکستان کي قومي سلامتي کے مشير نے بھي مسلم اقوام کو درپيش بحرانوں کو دشمنوں کي سازش قرار ديا جس کا مقصد اسلامي ممالک کے انفراسٹرکچر اور وسائل کي تباہي ہے۔ دونوں شخصيات کے درميان اس بات پر اتفاق ہوا کہ پاکستان اور ايران باہمي تعاون اور اعتماد کو مزيد بڑھا کر دشمن کي ہر سازش کو ناکام بناديں گے۔  دونوں ممالک نے داعش دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائي کرنے پر بھي اتفاق کيا ۔ ناصر جنجوعہ نے علي اکبر ولايتي اور اور ايران کي مسلح افواج کے چيف آف اسٹاف ميجر جنرل باقري کے ساتھ بھي ملاقات اور گفتگو کي۔