• صارفین کی تعداد :
  • 932
  • 7/27/2016
  • تاريخ :

اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سعودي عرب کي خيانتوں اور منافقانہ پاليسيوں کا سلسلہ

مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی خیانتوں اور منافقانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری


شام کے ممتاز سني عالم دين اور مسجد اموي کے پيش امام نے سعودي عرب کو عالم اسلام ميں نفاق اور اختلاف کا مظہر قرارديتے ہوئے کہا ہے کہ سعودي عرب کي عالم اسلام کے خلاف خيانتيں ، منافقانہ پاليسياں اور اسلام دشمن عناصر کے ساتھ تعاون جاري ہے۔

مہر خبررساں ايجنسي کے نامہ نگار کي رپورٹ کے مطابق شام کے ممتاز سني عالم دين  اور مسجد اموي کے امام شيخ مامون نے سعودي عرب کو عالم اسلام ميں نفاق اور اختلاف  کا مظہر قرارديتے ہوئے کہا ہے کہ سعودي عرب کي عالم اسلام کے خلاف خيانتيں ، منافقانہ پاليسياں اور اسلام دشمن عناصر کے ساتھ تعاون جاري ہے۔
شام کي اموي مسجد کے پيش امام نے عالم اسلام ميں اتحاد اور يکجہتي پر تاکيد کرتے ہوئے کہا کہ سعودي عرب عالم اسلام ميں اتحاد اور يکجہتي کا سب سے بڑا دشمن ہے جو امريکي اور اسرائيلي مفادات کے تحفظ کے لئے عالم اسلام کي پشت ميں خنجر گھونپ رہا ہے۔

شام کے ممتاز سني عالم دين نے کہا کہ سعودي عرب اپنے امريکي آقاوں کو خوش کرنے کے لئے شام، عراق اور يمن کو تقسيم کرنے کي مذموم پاليسي پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم برادري کو سعودي عرب کي گھناوني سازشوں سے باخبر رہنا چاہيے ۔ سني عالم دين شيخ مامون نے کہا کہ وہابيون نے عالمي سطح پر اسلام کو بدنام کر ديا ہے اور وہابي دہشت گردوں کو سعودي عرب کي بھر پور حمايت حاصل ہے۔