• صارفین کی تعداد :
  • 750
  • 7/26/2016
  • تاريخ :

ہندوستان ميں اسرائيلي خاتون کے ساتھ جنسي زيادتي

ہندوستان میں اسرائیلی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی


ہندوستان کي شمالي رياست ہماچل پرديش ميں 2 ہندوستاني شہريوں نے اسرائيلي خاتون کو مبينہ طور پر چلتي گاڑي ميں جنسي زيادتي کا نشانہ بنايا۔

مہر خبررساں ايجنسي نے بي بي سي کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ ہندوستان کي شمالي رياست ہماچل پرديش ميں 2 ہندوستاني شہريوں نے اسرائيلي خاتون کو مبينہ طور پر چلتي گاڑي ميں جنسي زيادتي کا نشانہ بنايا۔  پوليس کے مطابق زيادتي کاواقعہ اتوار کو اس وقت پيش آيا جب 25 سالہ سياح منالي سے ايک قريبي قصبے کيلونگ جانا چاہتي تھيں اور غلطي سے مذکورہ گاڑي کو ٹيکسي سمجھ کر اس ميں سوار ہو گئيں۔

پوليس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گاڑي ميں سوار تو 6افراد تھے  ليکن زيادتي صرف دو لوگوں نے کي۔  پوليس سپرٹنڈنٹ پدم چند نے فرانسيسي خبررساں ادارے کو بتايا کہ اس واقعے کے بارے ميں اسرائيلي سفارتخانے کو مطلع کر ديا گيا ہے جب کہ ريپ ميں ملوث افراد کي تلاش جاري ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سي سي ٹي وي فوٹيج کا جائزہ لے رہے ہيں اور ملزمان کي گرفتاري کيلئے پراميد ہيں۔ منالي انڈيا کا مشہور تفريحي مقام ہے۔