• صارفین کی تعداد :
  • 814
  • 7/24/2016
  • تاريخ :

ايران کي کابل ميں دہشت گردانہ حملے کي شديد مذمت

 

ایران کی کابل میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں ايک عوامي مظاہرے پر وہابي دہشت گرد تنظيم داعش کے خودکش حملوں کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردي کا اظہار کيا ہے۔

مہر خبررساں ايجنسي کي اردو سروس کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمي نے افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں ايک عوامي مظاہرے پر وہابي دہشت گرد تنظيم داعش کے خودکش حملوں کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلي ہمدردي کا اظہار کيا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وہابي دہشت گرد عوامي اجتماعات کو بربريت کا نشانہ بنا کر اپني بزدلي کا ثبوت فراہم کرتے ہيں۔ انھوں نے کہا کہ چھپ چھپا کر حملے کرنا اسلامي ، اخلاقي اور انساني تعليمات کے منافي ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردي کے خاتمہ کے لئے تمام ممالک کے درميان سنجيدہ تعاون کي ضرورت ہے۔