• صارفین کی تعداد :
  • 1260
  • 6/25/2016
  • تاريخ :

تاشقند ميں شنگھائي تعاون تنظيم کا اجلاس جاري

تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس جاری

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند ميں شنگھائي تعاون تنظيم کا سربراہي اجلاس ميں جاري ہے۔
مہر خبررساں ايجنسي نے جنگ کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند ميں شنگھائي تعاون تنظيم کا سربراہي اجلاس ميں جاري ہے اس تنظيم ميں آج پاکستان کو رکنيت دي جائے گي۔

اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند ميں شنگھائي تعاون تنظيم کا سولہواں سربراہ اجلاس جاري ہے، دو روزہ اجلاس ميں آج پاکستان کو رکنيت دينے کا عمل مکمل کيا جائے گا، پاکستان کي نمائندگي پاکستاني صدر ممنون حسين کر رہے ہيں۔
 اجلاس ميں دہشت گردي، توانائي اور دہشت گردي کے خلاف تمام رکن ملکوں کے درميان سکيورٹي تعاون بڑھانے پر بات کي جائے گي شانگھائي اجلاس ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف بھي مبصر کي حيثيت سے شريک ہيں شانگہائي تعاون تنظيم ميں رکنيت کے لئے ايران کي درخواست پر بھي غور کيا جائے گا۔