• صارفین کی تعداد :
  • 880
  • 6/23/2016
  • تاريخ :

طالبان دہشت گردوں نے معروف قوال امجد صابري کے قتل کي ذمہ داري قبول کر لي

طالبان دہشت گردوں نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی


پاکستان ميں سرگرم سعودي عرب سے منسلک وہابي دہشت گرد تنظيم طالبان پاکستان نے پاکستان کے معروف اور مشہور قوال امجد صابري کے قتل کي ذمہ داري قبول کر لي ہے۔

مہر خبررساں ايجنسي نے ڈان کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ پاکستان ميں سرگرم  سعودي عرب سے منسلک وہابي دہشت گرد تنظيم طالبان پاکستان نے پاکستان کے معروف اور مشہور قوال امجد صابري کے قتل کي ذمہ داري قبول کر لي ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہابي دہشت گرد اور کالعدم تحريک طالبان پاکستان کے حکيم اللہ محسود گروپ کے ترجمان قاري سيف اللہ محسود نے معروف قوال امجد صابري پر حملے کي ذمہ داري قبول کرنے کا دعوي کيا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ميں سر گرم وہابي دہشت گردوں نے لياقت آباد کے علاقے ميں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے معروف قوال امجد صابري کے ساتھ ٹي وي پروگرام کرنے والے نوحہ خواں فرحان علي وارث کي گاڑي پر بھي مبينہ حملے کي کوشش کي  ليکن فرحان علي وارث اپني گاڑي ميں موجود نہيں تھے۔  ڈان نيوز کے مطابق معروف نوحہ خواں فرحان علي وارث کي کار پر تين ہٹي کے قريب فائرنگ کي گئي، تاہم وہ حملے ميں محفوظ رہے۔فرحان علي وارث اور امجد صابري اکثر ٹي وي پروگرامز ميں ساتھ شرکت کرتے تھے۔حملہ آوروں کي فائرنگ کے جواب ميں فرحان علي وارث کے گارڈ نے بھي فائرنگ کي، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ آنحضور (ص) کے دونوں مداحوں پر وہابي دہشت گردوں نے حملے کي ذمہ داري قبول کر لي ہے۔