• صارفین کی تعداد :
  • 829
  • 6/21/2016
  • تاريخ :

بحريني حکومت نے شيخ عيسي قاسم کي شہريت منسوخ کر دي

بحرینی حکومت نے شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی


بحرين کي ظالم و جابر اور امريکہ نواز آل خليفہ حکومت نے بحرين کے ممتاز شيعہ عالم دين اور بحريني عوام کے سربراہ آيت اللہ شيخ عيسي قاسم کي شہريت منسوخ کر دي ہے۔بحريني حکومت بحرين کے شيعہ مسلمانوں کي شہريت سلب کرکے غير ملکي افراد کو بحرين کي شہريت دے رہي ہے .
مہر خبررساں ايجنسي نے بحريني سائٹ مرآ کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ بحرين کي ظالم و جابر اور امريکہ نواز آل خليفہ حکومت نے بحرين کے ممتاز شيعہ عالم دين اور بحريني عوام کے سربراہ  آيت اللہ شيخ عيسي قاسم کي شہريت منسوخ کر دي ہے۔
اطلاعات کے مطابق بحرين کي امريکہ نواز حکومت نے شيعہ مسلمانوں کو کچلنے اور ان کے حقوق کو دبانے کا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے اپنے تازہ ترين اقدام ميں بحرين کے ممتاز شيعہ عالم دين اور رہنما آيت اللہ شيخ عيسي قاسم کي شہريت منسوخ کرکے ايک نيا بحران کھڑا کرديا ہے۔ اس س قبل بحريني حکومت نے اپوزيشن پارٹي الوفاق کے مرکزي دفتر کو بند کر ديا تھا ۔ بحرين ميں شيعہ مسلمانوں پر بحريني حکومت کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاري ہے بحريني حکومت بحرين کے شيعہ مسلمانوں کي شہريت سلب کرکے غير ملکي افراد کو بحرين کي شہريت دے رہي ہے جو بحريني قوانين کے سراسر خلاف ہے۔