• صارفین کی تعداد :
  • 873
  • 6/6/2016
  • تاريخ :

يمن کي اسلامي تنظيم انصار اللہ دہشت گرد تنظيم نہيں

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ دہشت گرد تنظیم نہیں


امريکي وزارت خارجہ نے اعلان کيا ہے کہ يمن کي اسلامي تنظيم انصار اللہ دہشت گرد تنظيم نہيں بلکہ وہ يمن کي لڑائي ميں ايک فريق ہے جو مذاکرات کے ذريعہ بحران کو ختم کرنے کي تلاش و کوشش کررہي ہے۔
مہر خبررساں ايجنسي نے الميادين کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ امريکي ووارت خارجہ نے اعلان کيا ہے کہ يمن کي اسلامي تنظيم انصار اللہ دہشت گرد تنظيم نہيں بلکہ وہ يمن کي لڑائي ميں ايک فريق  ہے جو مذاکرات کے ذريعہ بحران کو ختم کرنے کي تلاش و کوشش کر رہي ہے۔
بظاہر دہشت گردي سے مقابلہ کرنے والے امريکي ادارے کے سربراہ جيسٹن سيبرل  نے کہا کہ انصار اللہ دہشت گرد تنظيم نہيں البتہ ايران کي طرف سے اس کي حمايت پر امريکہ کو تشويش ہے اگر چہ ايران انساني بنيادوں پر يمني عوام کي حمايت کر رہا ہے ليکن پھر بھي امريکہ کوايران کي طرف سے يمني عوام کي حمايت پر تشويش لاحق ہے۔

ذرائع کے مطابق امريکہ نے يمني عوام پر بمباري کے لئے سعودي رعب کو ممنوعہ ہتھيار اور کلسٹر بم ديئے ہيں جن کا سعودي عرب نے يمن پر بے تحاشا استعامل کيا ہے جن کے نتيجے ميں سيکڑوں يمني بچے اور بےگناہ لوگ شہيد ہو گئے ہيں اور اقوام متحدہ نے سعودي عرب کے يمن ميں ہولناک جرائم کي بنا پر اسے بليک لسٹ کر ديا ہے۔