• صارفین کی تعداد :
  • 574
  • 6/5/2016
  • تاريخ :

رہبر معظم کي دشمن کي گستاخيوں کا محکم اور منہ توڑ جواب دينے پر تاکيد

رہبر معظم کی دشمن کی گستاخیوں کا محکم اور منہ توڑ جواب دینے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے پارليمنٹ کے نمائندوں سے ملاقات ميں ملک کي اقتصادي ،معاشي، ثقافتي اور سياسي صورتحال پر پارليمنٹ کي قريبي نظارت اور نگراني پر تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: دشمن کي گستاخيوں کا مضبوط ومستحکم اور منہ توڑ جواب دينا چاہيے نيز نمائندوں کے لئے انقلابي ہونا، انقلابي باقي رہنا اور انقلابي عمل کرنا بہت ضروري ہے.
مہر خبررساں ايجنسي کي اردو سروس کے نامہ نگار کي رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے پارليمنٹ کے نمائندوں سے ملاقات ميں ملک کي اقتصادي ،معاشي، ثقافتي  اور سياسي صورتحال پر پارليمنٹ کي قريبي نظارت اور نگراني پر تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: دشمن کي گستاخيوں کا مضبوط ومستحکم اور منہ توڑ جواب دينا چاہيے اور نمائندوں کے لئے انقلابي ہونا، انقلابي باقي رہنا اور انقلابي عمل کرنا بہت ضروري ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: دشمن سياسي ميدان ميں رد عمل کا محاسبہ کرتے ہوئے اقدام کرتا ہے اگر دشمن کو مد مقابل فريق کے پيچھے ہٹنے اور تسليم ہونے کا علم ہو جائےتو دشمن کے حوصلے بلند ہو جائيں گے اور وہ اپني منہ زوري اور تسلط پسندانہ پاليسي کو جاري رکھے گا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ايٹمي مذاکرات کے مسئلہ کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: امريکي حکومت، امريکي کانکريس اور امريکي صدارتي اميدوار مسلسل ايران کے خلاف دھمکيوں کا طبل بجا رہے ہيں اور ايسي صورت حال کے پيش نظر گستاخ دشمنوں کے خلاف مضبوط اور مستحکم انداز ميں مقابلہ کرنا چاہيے۔


رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: دشمن موجودہ صورتحال کے پيش ںظر ملک کے اندر قومي، علاقائي اور لساني لحاظ سے شوم منصوبے بنانے کي تلاش ميں ہے ليکن ايران کي بہادر اور دلير قوم باہمي اتحاد اور اتفاق کے ساتھ دشمنوں کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا ديں گے۔


رہرب معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: پارليمنٹ کے نمائندوں کو انقلاب اسلامي کے اہداف اور اصولوں کو آگے بڑھانے کے سلسلے ميں اپني بنيادي ذمہ داريوں کو پورا کرنا چاہيے، اللہ تعالي نے آپ کو 4 سال کے لئے قوم کي خدمت کا موقع عطا کيا ہے آپ اس موقع کو  قوم کي بہترخدمت ميں تبديل کر سکتے ہيں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: پارليمنٹ کو ملک کي معا شي  اقتصادي ، ثقافتي اور سياسي صورتحال پر بھر پور توجہ مبذول کرني چاہيے اور مجھے بھي بے روزگار جوان کي طرح اس کے خالي ہاتھ گھر جانے پر سخت شرمندگي کا احساس ہوتا ہے ۔ تينوں قوا کو باہمي اتحاد اور اتفاق کے ساتھ بے روزگاري کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلے ميں ٹھوس اور عملي اقدام انجام دينے چاہييں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: رمضان المبارک کے مہينے ميں اپني قانوني ذمہ داريوں کو پورا کرنے کے سلسلے ميں اللہ تعالي سے مدد طلب کريں ۔