• صارفین کی تعداد :
  • 914
  • 6/4/2016
  • تاريخ :

ہندوستاني وزير اعظم دوستي ڈيم کے افتتاح کيلئے افغانستا ن پہنچ گئے

ہندوستانی وزير اعظم دوستی ڈیم کے افتتاح کیلئے افغانستا ن پہنچ گئے


ہندوستاني وزير اعظم نريندر مودي دوستي ڈيم کے افتتاح کيلئے افغانستا ن پہنچ گئے ہيں ۔
مہر خبررساں ايجنسي نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ ہندوستاني وزير اعظم نريندر مودي سلمي دوستي ڈيم کے افتتاح کيلئے افغانستا ن پہنچ گئے ہيں ۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستاني وزير اعظم نريندر مودي افغانستان کے صوبہ ہرات ميں سلمي ڈيم کے افتتاح کيلئے پہنچ گئے ہيں اور اپني آمد کي تصديق کيلئے انہوں نے دري اور پشتو زبان ميں ٹويٹ بھي کيا ہے۔

اپنے ٹويٹ ميں نريندرا مودي کا کہنا تھا کہ ميں تاريخي ہرات صوبے ميں پہنچ چکا ہوں جہاں سلمي ڈيم کا افتتاح کرنے کے علاوہ افغان صدر اشرف غني سے بھي ملاقات کروں گا۔ بھارتي وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ افغانستان ميں ڈيم کے افتاح کے لئے وزير اعظم نريندرا مودي ہرات پہنچ گئے ہيں جہاں وہ ہندوستان و  افغان دوستي ڈيم کا افتتاح کريں گے ۔   واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات ميں سلمي نامي ڈيم کي تعمير پرہندوستان نے 300 ملين ڈالر کي سرمايہ کاري کي ہے۔