• صارفین کی تعداد :
  • 821
  • 6/4/2016
  • تاريخ :

امريکي باکسر محمد علي کلے کا 74 برس کي عمر ميں انتقال ہو گيا

امریکی باکسر محمد علی کلے کا 74 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا


امريکہ کےعالمي شہرت يافتہ باکسر اور سابق ہيوي ويٹ چيمپيئن محمد علي کلے کا طويل علالت کے بعد 74 برس کي عمر ميں انتقال ہو گيا۔

مہر خبررساں ايجنسي نے بي بي سي کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ امريکہ کےعالمي شہرت يافتہ باکسر اور سابق ہيوي ويٹ چيمپيئن محمد علي کلے کا طويل علالت کے بعد  74 برس کي عمر ميں انتقال  ہو گيا۔محمد علي سانس کي تکليف کي وجہ سے گزشتہ چند روز سے امريکي شہر فينکس کے ہسپتال ميں زير علاج تھے۔محمد علي گزشتہ تين دہائيوں سے کينسر کے عارضے ميں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔ محمد علي کو پہلي انٹرنيشنل فتح 1960 ميں ملي،جب انھوں نے روم اولمپک ميں سونے کا تمغا جيتا،وہ 1964، 1974 اور 1978 ميں باکسنگ کے عالمي چيمپيئن رہے۔ 17 جنوري 1942 ميں پيدا ہوئے اور 1964 ميں اسلام قبول کيا جس کے بعد اس کا نام محمد علي رکھا گيا۔ محمد علي کي نماز جنازہ امريکي رياست کينٹکي ميں ان کے آبائي علاقے لوئس ولي ميں ادا کي جائے گي۔