• صارفین کی تعداد :
  • 725
  • 5/31/2016
  • تاريخ :

فلوجہ ميں دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کے تيسرے مرحلے کا آغاز

فلوجہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے تیسرے مرحلے کا آغاز

عراق کے شہر فلوجہ کووہابي دہشت گرد تنظيم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے عراقي فورسز نے فوجي کارروائي کے تيسرے مرحلے کا آغاز کر ديا ہے عراقي فورسز نے اس سے قبل دو مرحلوں ميں فلوجہ کے اطراف ميں دس علاقوں کو آزاد کرا ليا ہے۔ مہر خبررساں ايجنسي نے سومريہ کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ عراق کے شہر فلوجہ کووہابي دہشت گرد تنظيم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے عراقي فورسز نے فوجي کارروائي کے تيسرے مرحلے کا آغاز کر ديا ہے عراقي فورسز نے اس سے قبل دو مرحلوں ميں فلوجہ کے اطراف ميں دس علاقوں کو آزاد کراليا ہے۔ فلوجہ عراق کا اہم شہر ہے جسے داعيشيوں نے اپنا دارالخلافہ بنا رکھا ہے۔  عراقي فوج نے فلوجہ شہر سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے ليے آپريشن 23 مئي کو شروع کيا ہے اور سکيورٹي فورسز نے دفاعي اعتبار سے شہر کے اہم قصبہ الگرمہ ا کا کنٹرول حاصل کر ليا ہے ۔ عراقي فوج کي جانب سے جديد اور بھاري ہتھياروں سے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا جا رہا ہے جس کے نتيجے داعش کے کنٹرول ميں متعدد عمارتيں اور مکانات تباہ ہو گئے ہيں۔ فلوجہ کے اطراف ميں عراقي فورسز، رضاکار دستوں اور سني و  شيعہ قبائل نے مشترکہ کارروائي ميں سيکڑوں وہابي دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے۔