• صارفین کی تعداد :
  • 393
  • 5/30/2016
  • تاريخ :

امريکہ مشترکہ ايٹمي معاہدے ميں اپنے وعدوں کو پورا کرنے ميں سنجيدہ نہيں

امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں سنجیدہ نہیں

 اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے پولينڈ ميں مقيم ايرانيوں کے ايک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربي ممالک بالخصوص امريکہ مشترکہ ايٹمي معاہدے ميں اپنے وعدوں کو پورا کرنے ميں سنجيدہ نہيں ہيں۔مہر خبررساں ايجنسي کے نامہ نگار کي رپورٹ کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے پولينڈ ميں  مقيم ايرانيوں کے ايک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربي ممالک بالخصوص امريکہ مشترکہ ايٹمي معاہدے ميں اپنے وعدوں کو پورا کرنے ميں سنجيدہ نہيں ہيں۔ ايراني وزير خارجہ نے کہا کہ ايران کے خلاف عالمي پابنديوں کے خاتمہ سے پيدا ہونے والي صورتحال سے  ہميں بھر پور فائدہ اٹھانا چاہيے اور ہميں عالمي برادري کے ساتھ باہمي تعاون کو فروغ دينے کے سلسلے ميں بھر پور تلاش و کوشش کرني چاہيے۔ ظريف نے کہا کہ ايراني حکومت کي دنيا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دينے کے سلسلے ميں مثبت اور تعميري  پاليسي ہے لہذا يورپي اور مغربي ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا يہ مطلب نہيں ہے کہ ہم مشرق کے ساتھ تعلقات کو فروغ نہ ديں بلکہ ہميں مشرقي بلاک کے ساتھ بھي مضبوط اور مستحکم تعلقات استوار کرنے کے سلسلے ميں اپني کوششوں کو جاري رکھنا چاہيے کيونکہ ہماري پاليسي کسي ايک بلاک کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنے پر منحصر نہيں بلکہ ہميں عالمي برادري اور پوري دنيا کے ساتھ اچھے ، دوستانہ اور باہمي تعلقات کو فروغ دينے کے سلسلے ميں تلاش و کوشش کرني چاہيے۔ ظريف نے کہا کہ مشرقي يورپ کے ممالک بھي اقتصادي اور تجارتي ميدان ميں ايران کے اہم شريک اور پارٹنر ہيں اور ہميں ملک کي اقتصادي رونق کو بڑھانے کے سلسلے ميں موجودہ فضا سے بھر پوراستفادہ کرنا چاہيے۔ايراني وزير خارجہ نے کہا کہ ايراني قوم نے دشمنوں کے دباو کو رد کرکے انھيں مايوس کر ديا ہے۔