پاکستان ميں جماعت الدعوہ نے طالبان رہنما کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کيا
پاکستان ميں جماعت الدعوہ کے زير اہتمام پشاور ميں افغان دہشت گرد تنظيم طالبان کے سربراہ ملا اخترمنصور کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کيا گيا ،ملا اخترمنصور کو کچھ روز قبل پاکستان ميں امريکي ڈرون حملے ميں ہلاک کر ديا گيا تھا۔ مہر خبررساں ايجنسي نے ڈان کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ پاکستان ميں جماعت الدعوہ کے زير اہتمام پشاور ميں افغان دہشت گرد تنظيم طالبان کے سربراہ ملا منصور کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کيا گيا ،ملا منصور کو کچھ روز قبل پاکستان ميں امريکي ڈرون حملے ميں ہلاک کرديا گيا تھا۔جماعت الدعوہ کے صوبائي ترجمان غازي انعام اللہ کے مطابق پشاور ميں نماز جنازہ جامع مسجد و مرکز خيبر ميں قاري نصير کي امامت ميں ادا کيا گيا۔ واضح رہے کہ 21 مئي کو بلوچستان کے دالبندين علاقے ميں امريکي ڈرون حملے کے نتيجے ميں طالبان سربراہ ملا اختر منصور ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد طالبان نے ملا ہيبت اللہ کو اپنا نيا سربراہ منتخب کيا۔ ملا منصور کي ہلاکت کے پانچ دن بعد گزشتہ روز پاکستان نے بھي طالبان رہنما کي ہلاکت کي تصديق کي تھي۔ ملا منصور کے پاس ولي محمد کے نام پاکستاني شناختي کارڈ اور پاسپورٹ بھي تھا جس پر وہ متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرين کے متعدد دورے بھي کرچکا تھا۔ ملا منصور کے پاس پاکستاني شناختي کارڈ اور پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان کو کافي خفت اور شرمندگي کا سامنا کرنا پرا ہے جس کے بعد پاکستان کي وزارت داخلہ نے پاکستان کے تمام شناختي کارڈوں کي 6 ماہ ميں دوبارہ تصديق کرنے کا اعلان کيا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابي تکفيري دہشت گرد پاکستان کو تباہي و بربادي کي طرف لے جانے کي کوشش کر رہے ہيں جبکہ پاکستاني فوج اور قوم ملکر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہيں۔