• صارفین کی تعداد :
  • 1071
  • 5/25/2016
  • تاريخ :

اسرائيل کے خلاف جامع تحريک مزاحمت کي ضرورت پر تاکيد

اسرائیل کے خلاف جامع تحریک مزاحمت

حزب اللہ کے سربراہ سيد حسن نصراللہ نے اسرائيل کو پورے خطے کے لئے بڑا خطرہ قرار ديتے ہوئے صہيوني دشمن کے خلاف جامع تحريک مزاحمت شروع کئے جانے کي ضرورت پر زور ديا ہے۔  جنوبي لبنان سے صيہوني فوجيوں کي ذلت آميز پسپائي کي سولہويں سالگرہ کے موقع پر ايک قومي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے سيد حسن نصراللہ نے کہا کہ يہ تقريب اس بات کي گواہ ہے کہ لبنان کے عوام اسرائيل کے خلاف اپني کاميابيوں پر فخر کرتے ہيں اور يہ فتح ان کي تہذيب و ثقافت کا حصہ بن گئي ہے سيد حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کے جوانوں کي قربانياں نہ ہوتيں تو لبنان کو آزاد نہيں کرايا جا سکتا تھا۔ انہوں نے فلسطينيوں کے خلاف اسرائيل کے مجرمانہ اقدامات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ يہ بات کسي سے پوشيدہ نہيں ہے کہ صيہوني حکومت ہي خطے کي اصل دشمن اور اس علاقے کے استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائيل کا ناجائز قبضہ ختم کرانے کا واحد راستہ يہ ہے کہ پورے خطے ميں ہر جگہ اسرائيل کے خلاف جامع تحريک مزاحمت شروع کي جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خطے کي اقوام اور ان کي مسلح افواج متحد ہوں تو ايسي صورت ميں جامع تحريک مزاحمت کا آغاز ممکن ہے۔انہوں نے فلسطينيوں سے اپيل کي وہ پوري طرح ہوشيار رہيں اور باہمي اتحاد کو برقرار رکھيں کيوں کہ اتحاد ہي ميں بقا کا راز پنہاں ہے۔سيد حسن نصراللہ نے اسرائيل کے خلاف مزاحمت کا محور کمزور کرنے کي سازشوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کے محور کو کبھي شکست نہيں ہو گي ۔

 


متعلقہ تحریریں:

اسرائيل سعودي فوجيوں کو ٹريننگ دے رہا ہے، حزب اللہ

شام ميں دہشت گردي عالمي برادري کي خاموشي کا نتيجہ ہے، شامي وزارت خارجہ