• صارفین کی تعداد :
  • 1166
  • 3/30/2016
  • تاريخ :

پاکستان نے پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات

پاکستان، پٹھان کوٹ، دہشت گردانہ، حملے

ہندوستان کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر نے کہا ہے کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات میں سنجیدہ کوشش کی ہے۔

پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کو ہندوستان آنے کی اجازت دینے پر مرکزی حکومت پر ہو رہی تنقیدوں کے درمیان بی جے پی کے قومی صدر نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار کسی دہشت گردانہ حملے کی جانچ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے- بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے کولکتہ میں پریس کلب میں کہا کہ میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان نے سنجیدہ کوشش کی ہے اور تحقیقات مکمل ہونے پر ہی نتائج سامنے آئیں گے-

واضح رہے کہ پاکستان کی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم نے منگل کو پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ کیا جہاں جنوری کے آغاز میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔