• صارفین کی تعداد :
  • 1175
  • 3/30/2016
  • تاريخ :

امریکی صدر نے صحافیوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دے دیا

امریکی صدر نے صحافیوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دے دیا

امریکی صدر نے صحافیوں کو ملک میں جاری انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

صحافتی ایوارڈ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر براک اوباما نے کہا کہ بعض صحافی حضرات ملک میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے اصل ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدراتی امیدواروں کی تقاریر کے توہین آمیز جملوں، انتخابی جلسوں میں ہونےوالی جھڑپوں اور صدراتی امیدواروں کے نہ پورے ہونے والے وعدوں کی شہ سرخیاں دیکھ کر انہیں خوف آنے لگا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ صدارتی امیدواروں کے انتخابی نعرے غیر منطقی ،حقائق سے دور اور ناقابل تکمیل ہیں۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض بیانات کو شرمناک قرار دیا تھا۔

جان کیری نے ، ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی اور واٹربورڈنگ کے ذریعے گوانتا نامو بےکے قیدیوں کو ایذائیں دینے کی حمایت نیز امریکی سینیٹر ٹڈکروز کی جانب سے مسلم آبادی والے علاقوں کی نگرانی سے متعلق بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔